ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے فلائی دبئی کے مسافروں کی مدد کی:سعودی وزارتِ داخلہ

ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے  فلائی دبئی کے مسافروں کی  مدد  کی:سعودی وزارتِ داخلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارتِ داخلہ کے حکام نے کہا کہ اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو ضروری اور لاجسٹک معاونت فراہم کی گئی۔

 جسے جمعرات کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ‘عمانی معاون پائلٹ نے جہاز کو تباہ کرنے کے منصوبے کے تحت کاک پٹ میں اپنے ساتھی پائلٹ پر حملہ کیا، طیارے میں 166 اسرائیلی مسافر بھی سوار تھے ۔حملہ کرنے والے معاون پائلٹ کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ تبوک میں سعودی ٹیموں کی جانب سے متاثرہ اسرائیلی مسافروں کی دیکھ بھال اور مدد کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...