حوثیوں کی معاونت کے الزام میں امریکی سرکاری ملازم گرفتار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایک سرکاری ملازم کو ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی معاونت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
محکمہ توانائی سے تعلق رکھنے والے اس ملازم پر حوثیوں کو ‘‘مادی معاونت یا وسائل فراہم’’ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے قومی سلامتی جان آئزنبرگ نے کہا کہ مبینہ طور پر اس شخص نے بیرون ملک سفر کیا اور اپنی خصوصی مہارت حوثیوں کی مدد کے لیے استعمال کی۔ اس شخص نے ‘‘الیکٹریکل انجینئرنگ میں اپنے پس منظر کی بنیاد پر ماہرانہ مشورے اور معاونت’’ فراہم کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments