طلبہ کا واشنگٹن پاکستانی ایمبیسی کا دورہ، سفارتی کردار میں دلچسپی
پاکستانی سفیر کی بین الاقوامی طلبہ کو سفارتی ترجیحات ، پاک امر یکا تعلقات پر بریفنگ پاکستان شروع سے امن کا داعی ، 47سال بعد ایران، امر یکا کو ایک جگہ اکٹھا کیا ،رضوان شیخ
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ )ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ طلبہ کا تعلق مختلف ممالک بشمول البانیہ ، گھانا، انڈونیشیا، لبنان اور امر یکا سے تھا، یہ طلبہ بین الاقوامی پیس بلڈنگ پروگرام میں ماسٹرز ڈگری کے حصول کیلئے زیرِ تعلیم ہیں۔ امر یکا ، ایران کے مابین جنگ کے دوران پاکستان کے حالیہ ثالثی کردار کے پیش نظر ہارٹ فورڈ یونیورسٹی نے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا تاکہ زیر تعلیم طلبا کو پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی کو ششوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا ئے ۔ اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے طلبہ کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات اور آٹھ دہائیوں پرمشتمل پاک امر یکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوششوں کے بارے میں بریف کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ماضی میں امر یکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کیا، دونوں صفِ اول کے ممالک کو قریب لانے کا کریڈٹ پاکستان کو حاصل ہے ۔ 1988 میں جنیوا معاہدہ میں بھی پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ اسلام آباد ایم او یوپاکستان کی سفارتی کاوشوں کا نتیجہ اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے تحت ایران اور امر یکا 47 سال بعد ایک جگہ اکٹھے ہوئے ، اسلام آباد مفاہمتی یا د داشت نے ایک اہم ترین بنیاد قائم کی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان روز اول سے عالمی اور علاقائی امن کا داعی اور خطے میں امن کے حصول کیلئے دوسرے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کردار ادا کر رہا ہے جبکہ اندرونی وبیرونی دہشت گردی کے چیلنجز سے بھی نبرد آزما ہے ۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے انتہا قربانیاں دیں جِن کی دنیامعترف ہے ۔ اختتام پر بین الاقوامی طلبا نے سفیر پاکستان اور سفارتخانہ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments