نظر بندی قانون کی دفعات کیخلاف درخواست پر صوبائی سیکرٹری قانون سے رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے نظر بندی قانون کی دفعات 3 اور 16 کے خلاف آئینی درخواست پر صوبائی سیکرٹری قانون سمیت فریقین سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کردی،عبداللہ ملک نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ایم پی او قانون میں شخصی آزادی سلب کرنے کے لیے واضح اور مو ثر حفاظتی ضمانتیں موجود نہیں، حفاظتی حراست فوجداری انصاف کا متبادل نہیں بن سکتی، بغیر شواہد اور معقول وجوہات کے کسی شہری کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی،ایم پی او کی دفعہ 16 میں اظہارِ رائے پر وسیع پابندیاں آئین سے متصادم ہیں ، استدعا ہے کہ عدالت ایم پی او کی دفعات 3 اور 16 کو بنیادی حقوق سے متصادم قرار دے کر کالعدم کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments