کرک، گیس دھماکا سے مکان منہدم، 4 جاں بحق ، 10زخمی
دھماکا غیرقانونی کنکشن کے ذریعے کروڈ آئل چوری کرنے کے دوران ہوا
اسلام آباد ،کوہاٹ (دنیا نیوز،این این آ ئی) خیبرپختونخوا میں کر ک کے علاقے سپینہ میں گیس کنکشن کے دوران گھر میں دھما کا ہو گیاجس سے 4 افراد جاں بحق جبکہ مکان منہدم ہو گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں ۔ ایک خاتون اور بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی، زخمیوں کو بعد ازاں تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حادثہ رات کے آخری پہر سپینہ کے قریب الوڑگی بانڈہ میں پیش آیا ۔ گیس دھماکے کے واقعے کا مقدمہ پولیس سٹیشن بانڈہ داؤد شاہ میں درج کرلیا گیا جس کے مطابق دھما کا او جی ڈی سی ایل کی مرکزی پائپ لائن سے مبینہ غیرقانونی کنکشن کے ذریعے کروڈ آئل چوری کرنے کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک مکان منہدم ہوگیا۔مقدمہ کے مطابق شکیل ولد بغداد، ذاکر ولد نامعلوم، لطیف ولد سردار اور جمعراز خان او جی ڈی سی ایل کی مرکزی پائپ لائن سے مبینہ طور پر غیرقانونی کنکشن حاصل کرکے کروڈ آئل چوری کررہے تھے کہ اس دوران دھما کا ہوگیا ۔ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ واقعے میں بغداد کی اہلیہ، بھتیجی اور ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ بغداد سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments