الیکشن کمیشن کی پنجاب میں 14دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کی تجویز

الیکشن کمیشن کی پنجاب میں 14دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کی تجویز

کاغذات نامزدگی27 سے 30 اکتوبر تک جمع ،2سے 5نومبر تک جانچ پڑتال کی جائیگی 20نومبر کو انتخابی نشان الاٹ،17دسمبر کو نتائج کا اعلان،شیڈول حکومت کوارسال

لاہور (دنیانیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دے دی،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا ڈرافٹ شیڈول چیف سیکرٹری پنجاب کوبھیج دیا،الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی27 اکتوبر سے 30 اکتوبرکے درمیان جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر کے دوران ہوگی۔مجوزہ شیڈول کے مطابق اپیلیں 7 سے 11 نومبر کے دوران دائر کی جا سکیں گی، ٹربیونل 12 سے 16 نومبر کے دوران اپیلیں نمٹائیں گے اور کاغذات نامزدگی 18 نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے ۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت 19 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی، 20 نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی جب کہ ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان 17 دسمبر تک کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...