اسلام آباد ہائیکورٹ:ماہ ستمبر میں 1894 مقدمات کے فیصلے
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماہ ستمبر2026میں 1894مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔
جسٹس شاہ رخ ارجمند471 کیسز کے فیصلوں کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ جسٹس ایاز شوکت 234 کیسز کے ساتھ دوسرے اورجسٹس انعام امین 187 کیسز نمٹاکر تیسرے نمبر پر رہے ،جاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے یکم ستمبر سے 30 ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 1894 مقدمات کے فیصلے کیے جن میں سنگل بینچز کے 1664 جبکہ ڈویژن بینچز کے 230 کیسز شامل ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے 130، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 50، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 116، جسٹس اعظم خان نے 127، جسٹس خادم حسین سومرو نے 99، جسٹس محمد آصف نے 112 جبکہ جسٹس عمیر مجید ملک نے 138 مقدمات کے فیصلے کئے ،رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے 7 مختلف ڈویژن بینچز نے مجموعی طور پر 230 کیسز کے فیصلے کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments