صومالی قزاقوں سے چھڑایا گیا ٹینکر آنر 25بساسو روانہ
کراچی (سٹاف رپورٹر)قزاقوں سے چھڑایا گیا آنر 25 بساسو صومالیہ روانہ کردیا گیا، جبکہ زخمی پاکستانی 4 اکتوبر کو کراچی پہنچیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق صومالیہ میں قزاقوں کے قبضے سے چھڑایا گیا آئل ٹینکر آنر 25 عملے سمیت اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر کو گزشتہ روز عملے کے ہمراہ صومالیہ کے شہر بساسو روانہ کیا گیا، ٹینکر کے عملے میں تین پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آنر 25 کے پاکستانی عملے میں حسین یوسف، یاسین علی اور یاسین خان شامل ہیں۔ جہاز پر موجود عملہ آئل ٹینکر کو بساسو پہنچانے کے بعد پاکستان واپس آئے گا۔ دوسری جانب صومالیہ میں آنر 25 واقعے کے دوران زخمی ہونے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا بھی انتظام کرلیا گیا ہے ۔ زخمیوں کے اہلخانہ کے مطابق کمپنی نے چاروں زخمیوں کے ٹکٹ جاری کردیئے ہیں اور وہ 4 اکتوبر کی شام کراچی پہنچیں گے ۔ اہلیہ یاسر کے مطابق کمپنی کی جانب سے زخمیوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے اہل خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments