مینٹل ہیلتھ پوری عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ، گلوبل ہیلتھ سمٹ
پاکستان گلوبل الائنس فار مینٹل ہیلتھ کے ذریعے عالمی تعاون آگے بڑھانے کیلئے تیار سب کیلئے ذہنی صحت یقینی بنانے کیلئے دنیا متحد ، اسلام آباد عملی اقدامات کا مرکز بنے ،اعلامیہ
اسلام آباد (اے پی پی)وزارت صحت کے زیر اہتمام پاکستان گلوبل ہیلتھ سمٹ 2026کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جمعہ کو اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ سمٹ کے اختتام پر اسلام آباد ڈیکلر یشن کے عنوان سے جاری اعلامیہ میں ذہنی صحت کو مشترکہ عالمی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ذہنی صحت کسی ایک ملک یا ادارے کی نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ اعلامیہ میں پاکستان کی جانب سے کہا گیا پاکستان اپنے قومی ذہنی صحت پالیسی فریم ورک کو قابل پیمائش نتائج میں تبدیل کرنے اور گلوبل الائنس فار مینٹل ہیلتھ کے ذریعے عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے ۔ ذہنی صحت کے شعبے میں تقسیم سے ہم آہنگی، قلیل مدتی منصوبوں سے پائیدار مالی معاونت اور پالیسی وعدوں سے جوابدہ عملی اقدامات کی جانب پیش رفت کی جائے گی۔ یہ اعلامیہ سرحدوں سے بالاتر ہوکر ذہنی صحت کو سب کے لیے یقینی بنانے کے لیے دنیا کو متحد کرے جبکہ اسلام آباد عالمی مکالمے ، سیکھنے اور عملی اقدامات کا مرکز بنے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments