مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں ،مذاکرات ہیں، پر ویز اشرف
موجودہ حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی اور حکومت کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے
دولتالہ، جا تلی (نمائندگان دنیا)تمام مسائل کا حل احتجاج یا لانگ مارچ نہیں ، مذاکرات بہتر راستہ ہے ، سیاسی جماعتیں اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرتی ہیں ،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے ،یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں ،اس سے ملک کا نقصان ہو گا اور دشمن کو موقع ملے گا کہ ہماری صفوں میں گھس کر ملک میں دہشت گردی اور انتشار پھیلائے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دولتالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دشمن ہمارے ملک کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ یہ وقت اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ہے ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments