اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں:بلاول

اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں:بلاول

تھر کے بچے ایم ڈی کیٹ میں ٹاپ کر رہے ، مبارکباد دینے کے بجائے نفرت کی سیاست کی جاتی ہے :چیئرمین پیپلزپارٹی صیہونیت کی سیاست سندھ میں لانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی :تھرکول بلاک ٹو میں افتتاحی تقریب سے خطاب

تھرپارکر (نمائندہ دنیا )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو تبدیلی تھر میں دیکھی ہے وہ پورے پاکستان میں نظر نہیں آتی، سسٹم اور اسلام آباد ناکام ہو چکا ہے تو اسے تھرپارکر والوں کے حوالے کر دیں ،ہم اسلام آباد کے بچوں کو ٹاپ کرادیں گے ، ہسپتال بہتر کرا دیں گے ، ہم بتائیں گے تھر کے بچے اور لوگ کیا کیا کر سکتے ہیں، نئے صوبے بنانے کی منطق سمجھ نہیں آئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں تھرکول بلاک ٹو کے توسیعی منصوبے فیز تھری کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو تھر کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، پورا پاکستان حیران ہے تھر کہاں پہنچ گیا، سیاسی یتیموں کی جماعت کراچی میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کرتی ہے ،ایم ڈی کیٹ میں روایت بن گئی کہ تھر کول کے بچے ٹاپ کر رہے ہیں ، انہیں مبارکباد دینے کے بجائے نفرت کی سیاست کی جاتی ہے ،تھر پارکر ملک کے سسٹم،آئین اور 18ویں ترمیم کی سب سے بڑی مثال ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاہے کہ صیہونیت کی سیاست سندھ میں لانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ، تھر ترقی کرتا رہے گا، ہم چاہتے ہیں اسلام آباد بھی تھرپارکر کی طرح ترقی کرے ، اسلام آباد کے ماہرین کہتے تھے تھرکا کوئلہ بے کار ہے ، اس میں سرمایہ کاری بے کارہے ، تھر بلاک ٹو میں 600 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی تھی، اب 2ہزار میگا واٹ پیدا کی جا رہی ہے ،تھر میں ہر لحاظ سے ترقی ہوئی ، 1.6 ارب ڈالر کا زرمبادلہ تھر کوئلے کی وجہ سے بچا رہے ہیں، دنیا میں فرٹیلائزر کا بحران ہے ، تھر کے کوئلے سے یہ منصوبہ تیزی سے مکمل کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...