لیسکو ریجن ،بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا
شام اور رات کے اوقات مختلف علاقوں میں دورانیہ 2 سے 3 گھنٹے تک پہنچ گیا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں نہ آسکا،شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ مختلف علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے 1 گھنٹہ جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں سولر سسٹم کے باعث بجلی کی طلب کم رہتی ہے ، شام اور رات کے اوقات میں سولر سسٹم بند ہونے سے طلب 36 سے 37 سو میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے ، طلب بڑھنے کے باعث شام اور رات کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ،دیہی اور سرحدی علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی جبری اور غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بھی مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندش کی شکایات، غیر علانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments