خیبرپختونخوا، ہڑتال میں حصہ نہ لینے والے ڈاکٹرز کی تنخوا ہوں میں15فیصد اضافہ کا اعلان
پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں سرکاری ہسپتالوں کے احتجاج میں حصہ نہ لینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا اعلان کردیا گیا۔۔۔
۔پی جی ایم آئی نے ہڑتال کے دوران کام کرنیوالے میڈیکل آفیسرز کی فہرستیں طلب کرلیں، میڈیکل ٹیچنگ اداروں کو ٹرینیز کی فہرستیں 2روز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ہڑتال کے دوران ڈیوٹی دینے والے ٹرینیز ہی 15 فیصد اضافی وظیفے کے حقدار ہوں گے جبکہ ڈیوٹی نہ دینے والے ٹرینیز کا 15 فیصد اضافی وظیفہ تنازع حل ہونے تک زیرالتوار ہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments