اسلام آباد پولیس کے 40افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے 40 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور دیگر سینئر افسران نے ترقی پانے والے افسران کو انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے رینک لگائے ۔ اس موقع پر انہیں مبارکباد دی گئی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔آئی جی نے کہا کہ ترقیاں افسران کی محنت، قابلیت اور محکمانہ خدمات کا اعتراف ہیں، تاہم نئے عہدوں کے ساتھ ان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments