ٹانک :ڈی جی الیکشن کمیشن دہشت گرد حملے میں شہید
اسلام آباد (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مرحوم نہایت دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے ،ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی اور یہ واقعہ خالصتاً ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے ۔چیف الیکشن کمشنر، ارکانِ الیکشن کمیشن، سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کے تمام ملازمین نے اس المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پورا الیکشن کمیشن سوگوار خاندان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ الیکشن کمیشن کے تمام ملازمین حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سرکاری ملازمین کو دہشتگردی کے واقعات سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments