مارگلہ روڈ توسیع منصوبہ، سنگجانی انٹرچینج 31 دسمبر تک مکمل کرنیکی ہدایت

مارگلہ روڈ توسیع منصوبہ، سنگجانی انٹرچینج 31 دسمبر تک مکمل کرنیکی ہدایت

تجاوزات ایک ہفتہ میں ختم ،منصوبے پر ڈبل شفٹ میں کام کیا جا ئے :وزیر داخلہ محسن نقوی ، طلال چودھری کا زیر تعمیر منصوبوں کا دورہ،کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع اور سنگجانی انٹرچینج منصوبوں پر کام 31دسمبر تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کام ڈبل شفٹ میں جاری رکھا جا ئے ۔گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ دونوں منصوبوں کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی راہ میں حائل تمام تجاوزات ایک ہفتے کے اندر ختم کی جائیں جبکہ تعمیراتی کام کی تکمیل میں رکاوٹ بننے والے دیگر مسائل بھی فوری طور پر دور کیے جائیں۔دورے کے دوران سی ڈی اے کے حکام نے بتایا مارگلہ روڈ سے سنگجانی انٹرچینج تک منصوبے کی مجموعی لمبائی 2.7 کلومیٹر ہے جس میں ایک انڈر پاس اور ایک انٹرچینج شامل ہیں۔امید ہے منصوبہ بروقت مکمل ہو جا ئیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...