جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 18اکتوبر کو طلب
مولانا فضل الرحمن صدارت کرینگے ،گورنر راج،ایمرجنسی پر غور ہوگا ملکی صورتحال کو مد نظر رکھ کر مستقبل کے سیاسی فیصلے کئے جا ئینگے ،ترجمان
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جمعیت علما ا سلام نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیلئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کرلیا، اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارتہوگا، ترجمان اسلم غوری نے بتایا سب آفس اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوری ٰشرکت کریں گے ، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھ کر مستقبل کے سیاسی فیصلے کئے جائیں گے ،خطے کے حالات ،مشرقِ وسطیٰ بالخصوص حرمین شریفین کی صورتحال پر غور وخوض بھی ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments