صوبائی کوٹہ کے مطابق بھرتیاں، ترقیاں یقینی بنائی جائیں:فنکشنل کمیٹی
تیل و گیس کے وسائل کا جامع نظام نہیں، وفاقی اخراجات میں کمی کی ضرورت:چیئرمین
اسلام آباد (سید قیصرشاہ )سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے اختیارات منتقلی نے وفاقی محکموں، کارپوریشنز، خودمختار اداروں اور قانونی اداروں میں صوبوں کی نمائندگی اور آئین کے آرٹیکل 38 (جی ) پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تمام گریڈز میں صوبائی کوٹے کے مطابق بھرتیاں اور ترقیاں یقینی بنائی جائیں۔ چیئر مین کمیٹی ضمیر حسین گھمرو نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اٹھارہویں آئینی ترمیم کے باوجود تیل و گیس کے وسائل کے مشترکہ انتظام اور آمدن کی منصفانہ تقسیم کا جامع نظام وضع نہیں کیا جا سکا۔ وفاقی اخراجات میں نمایاں کمی کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments