پاک ،عمان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاک ،عمان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ذرائع ابلاغ ، تاریخی دستاویزات کی تیاری شامل،وزیر اعظم کی تقریب میں شرکت عمان قابل قدر شراکت دار ہے ،وزیر اعظم کی عمانی وزیر خارجہ سے گفتگو

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان اور عمان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس کے پروٹوکول پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر دونوں ممالک نے ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون، خبروں اور معلومات کے تبادلے ، تاریخی دستاویزات کی تیاری اور محفوظ رکھنے ، ابلاغیات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور سفارتی و سرکاری سطح پر وفود کے تبادلوں میں سہولت فراہم کرنے سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ،قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے ملاقات کی،وزیراعظم نے عمان کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان مشترکہ مذہب، جغرافیائی قربت، تاریخ، ثقافت اور صدیوں پر محیط عوامی روابط دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوط بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عمان کو ایک برادر ملک، اہم بحری ہمسایہ اور خطے میں ایک قابل قدر شراکت دار سمجھتا ہے ۔ عمان کے وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...