جڑواں شہروں میں طوفانی بارش،سردی شروع
سڑکیں تالاب ،عوام کو مشکلات، آج بھی بارش، ژالہ باری کاامکان
اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد اور راولپنڈ ی میں گزشتہ رات گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری ہو ئی جس کی وجہ سے سڑکیں تالاب بن گئیں اورلوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ جڑواں شہروں میں رات کے وقت سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ، لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے ۔آج بھی جڑواں شہروں ،مری ،کشمیر ،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں کالام 27، مالم جبہ 16، سیدو شریف 15، دروش 14، دیر 8 ، میر کھانی 11، بالاکوٹ 10، پٹن، چترال 9، گلگت بلتستان میں استور 15، بابوسر 9، سکردو 8 اور مری میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ پشاور میں تیز بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر ریسکیو 1122 الرٹ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments