توہین عدالت کیس، ڈی جی اینٹی کرپشن 26 اکتوبر کو عدالت طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو 26 اکتوبر کو طلب کر لیا۔
جسٹس عبہر گل خان نے اینٹی کرپشن کے دیگر متعلقہ افسروں کو بھی اسی روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے یہ حکم محمد خان بھٹی کی درخواست پر جاری کیا۔ توہین عدالت کے اس مقدمے میں ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو تیسری مرتبہ طلب کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments