بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل ہائیکورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے لیے دائر آئینی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 12 نومبر کو اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ تمام محکمے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے آٹھویں جماعت کی طالبہ علایا سلیم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی وکیل شیزا قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون میں ترمیم کرکے بچوں کی عمر کی تصدیق کا نظام متعارف کرانے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت ڈراموں اور اشتہارات میں ناشائستہ مناظر اور شراب کے استعمال کی نمائش پر پابندی عائد کرے ، جبکہ بچوں کو آن لائن استحصال، نامناسب مواد اور نفسیاتی نقصانات سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments