نیب کو ریکارڈ فراہمی سیکرٹری آبپاشی کی وطن واپسی سے مشروط
کراچی (سٹاف رپورٹر)سیلاب سے نمٹنے کے لیے مختص فنڈز میں مبینہ خوردبرد کے الزامات سے متعلق تحقیقات میں نیب کراچی کی جانب سے محکمہ آبپاشی سے طلب کیے گئے ریکارڈ کی فراہمی سیکرٹری آبپاشی کی وطن واپسی سے مشروط کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب کراچی نے محکمہ آبپاشی سندھ سے وزیراعلیٰ کو ارسال کردہ 7 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی سمری اور چیف انجینئر جنید تالپور کی سربراہی میں قائم ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ طلب کی تھی۔ نیب کی طلبی پر محکمہ آبپاشی کے سیکشن افسر محمد عظیم سیال پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ سیکرٹری آبپاشی ظریف کھیڑو بیرون ملک نجی دورے پر ہیں، مطلوبہ دستاویزات ان کی وطن واپسی پر فراہم کی جاسکیں گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ میں گدو بیراج ریجن سکھر کے لیے ایک ارب 48 کروڑ روپے ، سکھر بیراج لیفٹ بینک ریجن کے لیے ایک ارب 46 کروڑ روپے اور رائٹ بینک ریجن لاڑکانہ کے لیے 2 ارب 4 کروڑ روپے طلب کیے جانے کی تفصیلات شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments