آئینی عدالت:سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواست غیرموثرقرار

 آئینی عدالت:سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواست غیرموثرقرار

ایمرجنسی،گورنر راج الگ معاملہ،وزیر اعلیٰ کیخلاف کیس قابلِ سماعت نہیں :جسٹس علی باقر

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق شیر افضل مروت کی درخواست غیر مؤثر ہونے  پر نمٹا دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد وزیر اعلیٰ کے خلاف درخواست اب قابلِ سماعت معاملہ نہیں رہی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف حالیہ پیش رفت کے بعد کیا درخواست سنی جا سکتی ہے ؟ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ موجودہ صورت حال میں درخواست پر کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی اور اس وقت سہیل آفریدی کے پاس وزیر اعلیٰ کا عہدہ نہیں۔درخواست گزار شیر افضل مروت نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گورنر راج اور ایمرجنسی کو بھی چیلنج کرنا چاہتے ہیں،استدعاہے مختصر التوا دیاجائے ، جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج الگ معاملات ہیں اور وزیر اعلیٰ کے خلاف کیس اب قابلِ سماعت معاملہ نہیں رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...