علم ،دلیل انتہا پسندی کا موثر جواب

علم ،دلیل انتہا پسندی کا موثر جواب

لاہور ( نمائندہ دنیا) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن نے گزشتہ 46 برس کے دوران مصطفوی تعلیمات کے فروغ، انتہا پسندی کے خاتمے ، بین المذاہب مکالمے اور بین المسالک ہم آہنگی کے لیے مؤثر علمی، فکری اور عملی جدوجہد کی ہے ۔

 طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک کا 46 سالہ سفر علم و تحقیق، دعوت و تربیت، فروغِ امن اور خدمتِ انسانیت کے حوالے سے نمایاں خدمات کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں فکری انتشار، عدم برداشت، انتہا پسندی اور معاشرتی تقسیم جیسے چیلنجز کا مقابلہ علم، دلیل، اخلاق اور مکالمے کے ذریعے کیا جا سکتا ہے ۔تحریک منہاج القرآن کے 46 ویں یوم تاسیس پر مرکزی تقریب آج17 اکتوبر مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...