تھانے پر دہشت گردوں کاحملہ ،ایک شخص جاں بحق ، اہلکار زخمی

تھانے پر دہشت گردوں کاحملہ ،ایک شخص جاں بحق ، اہلکار زخمی

گزشتہ شب دہشتگرد میزئی اڈہ صدر تھانے پر حملے کے بعد فرار ہوگئے

کوئٹہ (سٹی رپورٹر)میزئی اڈہ صدر تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔ جوابی کارروائی پر ملزم فرار ہوگئے ۔ پولیس  کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر میزئی اڈہ کے قریب صدرتھانے پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا فائرنگ کے نتیجے میں جیلانی خان موقع پر جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار میر وائس خان زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔زخمی اہلکار اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...