زیرزمین کیبل چوری کرنیوالاگروہ پکڑاگیا،5پولیس اہلکارشامل
راولپنڈی (احمد بھٹی)زیر زمین بچھی کیبل چوری کر نے والا بڑا گروہ پکڑا گیا ، گروہ میں اسلام آباد راولپنڈی پولیس کے پانچ اہلکار بھی شامل نکلے۔
دو مقدمات درج ، 4ملزم گرفتار۔ ٹریکٹر، مسروقہ کیبلز اور کٹر بر آمد کیے گئے۔ گروہ میں سکریپ ڈیلر ، لوڈر، مزدور پولیس اہلکاروں سمیت 50 سے زائد افراد شامل ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج حسنین شاہ کے مطابق جابہ پلی مین ہول کے قریب ملزمان پولیس کو دیکھ کر بھاگ گئے ،ایک ملزم فواد خان کو پکڑ لیا گیا جس سے کیبلز اور کٹر بر آمد ہوا ، بھاگ جانے والوں کی شناخت شانی، حارث، شعیب بھٹی ٹھیکیدار، ٹریکٹر ڈرائیور اور پولیس اہلکار سمیت چار دیگر شامل ہیں ۔تھانہ سول لائنز کے سب انسپکٹر حسنین طارق کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے گوراقبرستان کے قریب چھاپہ مار کر 3 ملزمان پکڑے جن کی شناخت جندول خان، نیفت شاہ ، محمد انجم کے نام سے ہوئی ۔بھاگ جانے والوں میں ٹھیکیدار جلاد خان عرف جلال خان ،پنجاب پولیس کامرزا مہتاب، عدنان ستی اور 13 دیگر افراد شامل تھے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق جلاد خان اور عبداللہ کا پیرودہا ئی اور ترنول میں سکریپ کا گودام ہے ، جلاد خان کے ساتھ پولیس اہلکار مرزا مہتاب، عدنان ستی، اسلام آباد تھانہ کراچی کمپنی کا اے ایس آئی الفت مصطفی اور عرفان مجید گینگ ممبرز ہیں ۔ ملزمان نے بتایا ہم زیر زمین بچھی کیبل نکال کر گوجرانوالہ لے جا کر زوہیب بٹ کو فروخت کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments