حجاب اور اسرائیل سے روابط پر اختلافات، ترکیہ اور آذربائیجان کے تعلقات کشیدہ

 حجاب اور اسرائیل سے  روابط پر اختلافات، ترکیہ اور  آذربائیجان کے تعلقات کشیدہ

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ اور آذربائیجان کے قریبی تعلقات میں سکولوں میں حجاب پر پابندیوں اور اسرائیل سے روابط کے معاملے پر کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔

ترک صدر اردوان کے مشیر اوکتائے سرال نے آذربائیجان کے نئے یونیفارم ضوابط کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاب پہننا مذہبی تقاضا ہے ۔ آذربائیجان نے ترک حکام کے بیانات کو عوامی مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔ اختلافات کی ایک وجہ آذربائیجان کے اسرائیل سے بڑھتے تعلقات بھی ہیں، دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اب واضح دباؤ میں ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...