مہوش کا نوجوان فنکاروں کو سوشل میڈیا کم استعمال کرنیکا مشورہ
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکاروں اور اداکاراؤں کو مشورہ دیا ہے اورکہاہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی نجی زندگی کی ہر بات شیئر کرنے سے گریز کریں اور اپنی شخصیت میں رازداری برقرار رکھیں۔
مہوش حیات نے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کرنے کے بعد وہ ٹی وی اور فلم کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شامل ہوئیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل سوشل میڈیا فنکاروں کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، جہاں وہ اپنی زندگی کے مختلف پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تاہم وہ خود زیادہ پوسٹیں کرنے کی شوقین نہیں اور اپنی نجی زندگی کو محدود رکھنا پسند کرتی ہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ دیگر فنکار بھی اس طرزِ عمل سے سیکھ سکتے ہیں،سٹار کی شخصیت میں کشش اور تجسس برقرار رہنا چاہئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments