ای ٹیگ نہ لگانے پر 4 ایس ایچ او برطرف، فرنٹ ڈیسک عملہ معطل
ای ٹیگ رسید کے بغیر شہری کو تھانے سے واپس نہ بھیجا جائے :ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور (آن لائن)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تھانوں میں شہریوں کی درخواستوں پر کمپیوٹرائزڈ ای ٹیگ نہ لگانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے 4 ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا جبکہ متعلقہ فرنٹ ڈیسک عملے کو معطل کر دیا۔فیس بک لائیو کھلی کچہری کے دوران اندرون و بیرونِ ملک مقیم شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ای ٹیگ رسید کے بغیر شہری کو تھانے سے واپس نہ بھیجا جائے کیونکہ اس سے شکایت کا اندراج وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیٹا بیس میں ہوتا ہے اور کارروائی کی نگرانی ممکن بنتی ہے ۔آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے نام پر 12 ہزار روپے کے فراڈ کی شکایت پر انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ٹاؤٹ مافیا اور آن لائن اشتہارات سے ہوشیار رہیں اور صرف سرکاری اداروں سے رجوع کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments