جناح میڈیکل کمپلیکس کے CEOکی اسامی کیلئے عمر کی حد 70سال، 100 ارب کے میگا پراجیکٹس کا تجربہ لازمی قرار
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وزارت قومی صحت نے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی اسامی کے لئے اہلیت، تعلیمی قابلیت اور تجربے کی شرائط میں تبدیلی کر دی۔۔۔
نئی شرائط کے تحت امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 70 سال، پیشہ ورانہ تجربہ کم از کم 25 سال اور 100 ارب روپے یا اس سے زائد مالیت کے میگا پراجیکٹس کامیابی سے مکمل کرنے کا ریکارڈ لازمی قرار دیا گیا ، نئے معیار کے تحت ایچ ای سی سے تسلیم شدہ ادارے سے انجینئرنگ، بزنس یا پبلک ایڈمنسٹریشن، فنانس، اکنامکس یا پراجیکٹ مینجمنٹ میں گریجویٹ ڈگری بنیادی اہلیت قرار دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments