بریسٹ کینسر سے آگاہی بروقت تشخیص علاج، قومی ترجیح ،صدر /وزیراعظم

بریسٹ کینسر سے آگاہی  بروقت تشخیص علاج، قومی  ترجیح ،صدر /وزیراعظم

اسلام آباد (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغامات میں کہا کہ خواتین کو بریسٹ کینسر سے آگاہی، بروقت تشخیص علاج، قومی ترجیح ہے۔۔۔

 انہوں نے خواتین سے بروقت تشخیص و علاج اور طبی مشورے میں ہچکچاہٹ سے گریز کی اپیل کی ہے ،صدر مملکت نے کہا کہ بریسٹ کینسر ہزاروں خاندانوں کو متاثر کرتا ہے ، اس لئے مریضوں کو علاج کے دوران معاونت فراہم کرنا ضروری ، انہوں نے آگاہی، درست معلومات، صحت مند طرز زندگی اور طبی ماہرین و سماجی اداروں کی کوششوں کو سراہا ،وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ابتدائی تشخیص، معیاری علاج اور سکریننگ کی سہولیات بڑھانے کے لیے کوشاں ہے ۔ دیہی و پسماندہ علاقوں کی خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے پمز میں سکریننگ مرکز کی مفت تشخیصی خدمات کا ذکر کیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے بھی خواتین پر زور دیا کہ صحت سے متعلق خدشات پر مستند ڈاکٹروں سے رجوع کریں۔ انہوں نے خاندانوں، میڈیا، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی سے آگاہی بڑھانے اور مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...