حکمرانوں نے معیشت تباہ کردی
کراچی (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 10 اپریل 2022 کے بعد مہنگائی میں 150 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں غربت کی شرح 48 فیصد اور بے روزگاری میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا، جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی، بجلی کا فی یونٹ 60 روپے ، سوئی گیس کا بل 6 ہزار روپے اور ایل پی جی سلنڈر 6 ہزار روپے تک پہنچ گیا، جبکہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ حلیم عادل نے الزام عائد کیا کہ حکمرانوں نے معیشت اور زراعت کو تباہ کردیا ہے ۔ انہوں نے عمران خان کی رہائی، ان سے باضابطہ مذاکرات اور سیاسی استحکام یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments