نئی آٹو پالیسی: الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 85 ارب کے سیلز ٹیکس ریلیف کی تجویز

نئی آٹو پالیسی: الیکٹرک گاڑیوں کیلئے  85 ارب کے سیلز ٹیکس ریلیف کی تجویز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نئی آٹو پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 85 ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریلیف کی تجویز زیر غور ہے ، جبکہ یہ ریونیو متبادل ذرائع سے پورا کرنے کی تجویز ہے ۔۔۔

 ذرائع کے مطابق 75 ہزار ڈالر تک مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ایک فیصد رکھنے کی تجویز ہے ، جبکہ آئی ایم ایف اسے 18 فیصد کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔مجوزہ پالیسی میں پٹرول گاڑیوں پر آٹوموٹیو ڈویلپمنٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے ۔ ایک ہزار ایک سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں پر 2 فیصد اور 2 ہزار ایک سی سی یا زائد پر 10 فیصد لیوی عائد کی جاسکتی ہے ۔ 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر 10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی زیرغور ہے ۔ذرائع کے مطابق پٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر کاربن لیوی سے 25 ارب، مجموعی لیوی سے 37 ارب جبکہ بسوں اور ٹرکوں سے آٹوموٹیو ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 45 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے ۔ تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے فنانس بل میں ترمیم لائی جاسکتی ہے ، تاہم حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...