سابق پی ٹی آئی حکومت کیخلاف نیب بھی متحرک،آفریدی ،گنڈاپور و دیگرکے اثاثوں کی تفصیلات طلب

سابق پی ٹی آئی حکومت کیخلاف  نیب بھی متحرک،آفریدی ،گنڈاپور و دیگرکے اثاثوں کی تفصیلات طلب

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد نیب بھی حرکت میں آگیا۔نیب ذرائع کے مطابق غیر فعال وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نیب کے ریڈار پر ہیں۔۔۔

 جبکہ سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور،سابق وزرا فضل حکیم اور ڈاکٹر امجدکے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے دور میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے غیرفعال وزیراعلیٰ کے دور حکومت کے دوران مختلف منصوبوں کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔نیب نے سہیل آفریدی کے دور میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ان کا سول اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کے دور حکومت میں کتنی سڑکیں بنی، کس کس کو ٹھیکے دئیے گئے ، سب ریکارڈ فراہم کیا جائے ۔نیب ذرائع کے مطابق سول اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ، محکمہ ریونیو، رجسٹرار ڈی ایچ اے ، پی ڈی اے و دیگر متعلقہ اداروں کو ریکارڈ جمع کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اثاثوں کی چھان بین کے بعد تینوں رہنماؤں کو انکوائری کے لیے نوٹسز جاری کیے جائیں گے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...