وزیر اعلیٰ کے پی کیلئے پی ٹی آئی سے بندہ توڑ لیاگیا:سینیٹرکامران مرتضیٰ
پشاور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کا حمایت یافتہ ہو نگے ۔۔۔
،پی ٹی آئی سے بندہ توڑکرآئندہ وزیراعلیٰ کے پی کے لیے تیار کرلیاگیا۔ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہناتھاکہ مولانا فضل الر حمن قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہیں بنیں گے ، محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر ہیں، ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کا حمایت یافتہ ہوں گے ۔ حکومتی رضامندی اور مدد سے کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اندر فارورڈبلاک بنے گا ،پھر فارورڈ بلاک کے ذریعے معاملات آگے چلیں گے ، جمہوری انداز میں آگے چلنے میں ہی مسئلے کا حل ہے ، پی ٹی آئی رہے گی، کسی کو پی ٹی آئی سے مسئلہ نہیں، جے یو آئی خیبرپختونخوا کے حوالے سے اپنی جدوجہد کررہی ہے ، کسی دوسری جماعت کے پروگرام پر نہیں، اپنے پروگرام پر چل رہے ہیں۔خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے پرکسی کو کوئی اعتراض نہیں، دہشتگردی ختم اور لوگوں کی جان و مال اور عزت محفوظ ہونی چاہیے ، دہشتگردی کا خاتمہ صرف اعلانات تک محدود نہیں ہونا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments