غیر رجسٹرڈ موبائل پر ٹیکس اقساط میں جمع کرانے کی اجازت

غیر رجسٹرڈ موبائل پر ٹیکس اقساط میں جمع کرانے کی اجازت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ درآمد شدہ موبائل فونز کی رجسٹریشن کے لیے سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی۔۔

 سہولت متعارف کرانے سے متعلق طریقہ کار میں ترمیم کردی ۔ اس اقدام کے تحت اہل صارفین ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈائریکٹوریٹ آف انٹیگریٹڈ ریونیو سسٹم (DIRBS) کے ذریعے موبائل فون کا سیلز ٹیکس ماہانہ اقساط میں ادا کرسکیں گے ۔مقررہ تاریخ پر قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں فون بلاک کردیاجائے گا۔رپورٹ کے مطابق نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو موبائل فون کی رجسٹریشن کی درخواست جمع کراتے وقت ہی اقساط میں ادائیگی کا انتخاب کرنا ہوگا۔ طریقہ کار کے مطابق پہلی قسط درخواست جمع کرانے کے بعد جاری ہونے والے پیمنٹ سلپ آئی ڈی (PSID) کے ذریعے ادا کرنا ہوگی جبکہ آئندہ اقساط کے لیے ہر ماہ مقررہ تاریخ پر الگ پی ایس آئی ڈی جاری ہوگا جس کے ذریعے ادائیگی کرنا ضروری ہوگا۔ تمام اقساط کی ادائیگی متعلقہ مالی سال کے اختتام یعنی 30 جون سے پہلے مکمل کرنا لازمی ہوگی۔ اگر صارف مقررہ تاریخ پر ماہانہ قسط ادا نہیں کرتا تو اسے ڈیفالٹر تصور کیا جاسکتا ہے ۔ ایسی صورت میں موبائل فون کو DIRBS کے ذریعے غیر رجسٹرڈ قرار دے کر بلاک کیا جاسکتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...