دائرہ اختیار کی وضاحت کیلئے ڈی جی نیب کراچی عدالت طلب

دائرہ اختیار کی وضاحت کیلئے  ڈی جی نیب کراچی عدالت طلب

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے انویسٹمنٹ کے نام پر ایک ہزار سے زائد شہریوں سے 15 ارب روپے سے زائد کے مبینہ فراڈ کے معاملے میں نیب کے دائرہ اختیار کی وضاحت کے لیے ڈی جی نیب کراچی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔۔۔

شہریوں سے فراڈ کے معاملے پر نیب حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران نیب حکام نے رپورٹ پیش کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ عدالت نے نیب کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی نیب کراچی کو پیش ہوکر وضاحت دینے کی ہدایت کی کہ اس معاملے میں نیب کا دائرہ اختیار کیوں نہیں بنتا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بظاہر بڑی تعداد میں شہریوں سے فراڈ کیا گیا ہے اور پونزی اسکیم سے بھی متعدد شہری متاثر ہوئے ہیں۔ درخواست گزار اظہر میمن نے مؤقف اختیار کیا کہ انویسٹمنٹ کے نام پر ایک ہزار سے زائد شہریوں سے 15 ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیا گیا، تاہم نیب نے معاملے کی باضابطہ تحقیقات نہیں کیں۔ درخواست گزار کے مطابق نیب نے اپنی تحقیقات میں مبینہ فراڈ کی رقم کا تخمینہ کم لگایا اور اسی بنیاد پر معاملہ ایف آئی اے کو منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...