ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں پر یکم نومبر سے 10 سے 50ہزار تک جرمانہ

 ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے  والوں پر یکم نومبر سے  10 سے 50ہزار تک جرمانہ

اسلام آباد (مدثر علی رانا) حکومت نے آسان ٹیکس اسکیم کے تحت 31 اکتوبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد گوشوارے جمع کرانے پر پہلے مہینے میں 10 ہزار، دوسرے مہینے میں 25 ہزار اور تیسرے مہینے میں 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔ تاجروں کو رجسٹریشن اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے تاریخ میں توسیع جرمانے کے ساتھ دی جائے گی۔ 31 اکتوبر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے جبکہ یکم نومبر سے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں پر لیٹ فائلر کے بجائے نان فائلر کے جرمانے عائد ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق انفرادی گوشوارہ جمع نہ کرانے پر جرمانہ ایک ہزار روپے سے بڑھ کر 25 ہزار روپے تک پہنچ جائے گا۔ یکم نومبر سے ایسوسی ایشن آف پرسن کے لیٹ فائلر پر جرمانہ 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے جبکہ کمپنی کے لیٹ فائلر پر جرمانہ 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...