پڈعیدن:شالیمار ایکسپریس کی بوگی کاایکسل ٹوٹنے سے ٹریک بلاک

پڈعیدن:شالیمار ایکسپریس کی بوگی کاایکسل ٹوٹنے سے ٹریک بلاک

ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی، ٹھری روڈ پھاٹک پر حادثہ، متاثرہ بوگی علیحدہ دیگر ٹرینیں بھی تاخیر کاشکار، عوام، ہزارہ ایکسپریس کو پڈعیدن، بھریا میں روکا گیا

پڈعیدن (نمائندہ دنیا)کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی بوگی نمبر سات کا ہاٹ ایکسل ٹوٹنے سے ٹرین کو ایمرجنسی میں ٹھری روڈ پھاٹک محرابپور پر روک دیا گیا، جس سے اپ ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کو پڈعیدن اور کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو بھریاروڈ ریلوے اسٹیشن پر کئی گھنٹے کھڑی رہیں۔ تاہم حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر مرمتی کام شروع کیا، اے ایس ایم کے مطابق متاثرہ بوگی نمبر 23233 کو الگ کردیا گیا اور کافی دیر بعد ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا، مسافروں نے بتایاکہ پہلے ہی ٹرین کراچی سے لیٹ چلی ہے اور حادثے کے بعد مزید لیٹ ہوگئی ہے ، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...