باکو میں یومِ سیاہ کی تقریب، کشمیر یوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

 باکو میں یومِ سیاہ کی تقریب، کشمیر یوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

تصویری نمائش ، صدر ، وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، ناظم الامور

 اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستانی سفارت خانے باکو میں یومِ سیاہ جموں و کشمیر منایا گیا، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ،تقریب میں سول سوسائٹی کے ارکان، دانشوروں، طلبہ، میڈیا کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیرِاعظم اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الامور سارہ اعجاز نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا ، کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے ،سارہ اعجاز نے مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کی اصولی حمایت کو سراہا ، اس موقع پر پاکستانی سفارت خانے میں تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کے لئے جاری جدوجہد کو اجاگر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...