بچی بازیابی کیس، مکمل تفتیش تک انسپکٹر کے تبادلہ پر پابندی
عدالت میں بچی پیش کب کرینگے ؟ جسٹس خادم، کوشش ہوگی اگلی سماعت پر:تفتیشی نیب ریمانڈ 40دن کرنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس
اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے وفاقی دارالحکومت سے 9 ماہ قبل اغوا یا لاپتا ہونے و الی کمسن بچی بازیاب نہ ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے 15 دن میں عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ والد عابد حسین کی درخواست پر دوران سماعت وکیل نے موقف اختیار کیاکہ جے آئی ٹی بنے 57 دن ہو چکے کوئی پراگریس نہیں ہوئی۔ تفتیشی انسپکٹر فوادنے بتایاکہ مثبت پیشرفت ہو رہی ہے ، کچھ چیزیں کانفیڈینشل ہیں شیئر نہیں کر سکتے ۔ جسٹس خادم سومرو نے کہا جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوگی تفتیشی افسر کا تبادلہ نہیں ہوگا۔ آپ بچی کو عدالت میں پیش کب کریں گے ؟ تفتیشی افسر نے کہا ہماری کوشش ہوگی اگلی سماعت پر بچی عدالت میں پیش کریں۔ علاوہ ازیں جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نیب آرڈیننس 2024 کے تحت جسمانی ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فریقین کو جواب، اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments