بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے لوٹ مار، سینیٹ کمیٹی برہم
لائبہ معاملہ پرHEC،وزارت خارجہ کے نمائندو ں کو ریکارڈ سمیت پیش ہونیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سائبر کرائم، آن لائن مالی فراڈ اور بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ کو لوٹنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید بر ہمی کا اظہا ر کیا ،کمیٹی نے متعلقہ اداروں کو تحقیقات تیز کرنے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت اجلاس میں صومالیہ کے ساحل کے قریب یرغمال بنائے گئے پاکستانی ملاحوں کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے پاکستانی ملاحوں کے اغوا، متاثرہ خاندانوں کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے جسد خاکی وطن واپس لانے زخمیوں کے علاج اور متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی میں تاخیر پر وضاحت طلب کرتے ہوئے معاوضوں کی ادائیگی کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ،کمیٹی کو گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی موت اور مبینہ جعلی امریکی تعلیمی دستاویزات ، مالی فراڈ کی تحقیقات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ، چیئرپرسن نے شفاف تحقیقات کیلئے متعلقہ اداروں ،متعلقہ وزارتوں کے درمیان رابطہ بہتر بنانے کی ہدایت کی ،اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت خارجہ کے نمائندوں کی عدم شرکت پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا ، کمیٹی نے دونوں اداروں کے نمائندوں کو آئندہ اجلاس میں ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments