سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں پیپلز پارٹی اور حکومتی وفود کی ملاقات
ملک کی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور ،پارلیمنٹ میں پیش نئے بلز پر تبادلہ خیال حکومتی وفد نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی :ذرائع
اسلام آباد (دنیا نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں پیپلز پارٹی اور حکومتی وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمن، نوید قمر اور اعجاز چو دھری شامل تھے ، حکومتی وفد کی نمائندگی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے نئے بلز پر تبادلہ خیال کیا گیا، پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے نئے بلز اور دیگر سیاسی امور سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments