ڈیرہ غازی خان :آئل ٹینکر سے خارج ڈیزل ایک کلومیٹر تک پھیل گیا
ڈیرہ غازی خان(اے پی پی)ڈیرہ غازی خان میں کوٹ چھٹہ بائی پاس 33 موڑ پر دورانِ سفر ایک آئل ٹینکر سے ڈیزل لیک ہونے کے باعث سڑک پرایک کلومیٹر تک پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ممکنہ ٹریفک حادثے کا خطرہ ٹال دیا۔ فائر ریسکیو سٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ سڑک پر ڈیزل والی جگہوں پر مٹی ڈال کر پھسلن ختم کی اور ٹریفک کے لیے راستے کو محفوظ بنایا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments