امریکی وفد کی پی ٹی آئی رہنمائوں سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماؤں سے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکشن کے وفد نے ملاقات کی۔
ذرائع نے کہا کہ تحریک انصاف کے وفد کی قیادت سابق سپیکر اسد قیصر نے کی، پی ٹی آئی ایم این اے بیرسٹر عمیر نیازی بھی وفد میں شریک تھے ، امریکی وفد نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے امریکی وفد کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا، پی ٹی آئی قیادت نے سیاسی صورتحال سے متعلق اپنے تحفظات امریکی وفد کے سامنے رکھے ۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملک میں جاری سیاسی پیش رفت اور درپیش چیلنجز سے امریکی وفد کو آگاہ کیا، امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکشن کے وفد نے پی ٹی آئی قیادت کا مؤقف سنا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments