قصور،قمبرشہدادکوٹ میں شناختی کارڈ ، ووٹ اندراج پراجیکٹ شروع
ایک لاکھ 74ہزار 845خواتین کی رجسٹریشن کی جائیگی ،مہم فروری تک جاری رہے گی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن کے لئے ضلع قصور (پنجاب) اور قمبر شہداد کوٹ(سندھ) میں پائلٹ پر اجیکٹ کا آغاز کر رہا ،اس ضمن میں ضروری ڈیٹا کا حصول اسی ماہ نومبر میں کیا جائیگا جبکہ رجسٹریشن دسمبر 2026 تا فروری 2027 تک جاری رہیں گی ، جس کا مقصد ایسی خواتین جو شناختی کارڈ بنوانے اور ووٹ درج کروانے کی اہل ہیں ان کی نشاندہی کرنا ، انہیں شناختی کارڈ اور ووٹ درج کروانے کیلئے قائل اور اس سلسلے میں ان کی سہولت کاری شامل ہے ،مہم میں قصور میں 115689اور قمبر شہداد کوٹ میں 59156 خواتین کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments