بدلتا، نکھرتا ، مضبوط خیبرپختونخوا بنانا ہمارا عزم : فیصل کنڈی

بدلتا، نکھرتا ، مضبوط خیبرپختونخوا بنانا ہمارا عزم : فیصل کنڈی

بچوں کے ہاتھوں میں بندوق کے بجائے قلم دینا ہوگا،تقریب سے خطاب

پشاور(دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بدلتا، نکھرتا اور مضبوط خیبرپختونخوا بنانا ہمارا عزم ہے ۔ہمیں مل کر صوبے میں امن قائم کرنا اور ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کرنا ہے ۔بچوں کے ہاتھوں میں بندوق کے بجائے قلم دینا ہوگا۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ صوبے کے تمام شہریوں کو ہر شعبے میں برابر کے مواقع حاصل ہوں گے جبکہ محدود وسائل کے باوجود اقلیتی برادری کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ۔ خیبرپختونخوا میں امن کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے ، حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے اور صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد کیے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...