جام کمال سے سعودی سفیر کی ملاقات دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر تجارت نے سعودی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا اور حرمین شریفین کے متولی کی حیثیت سے مملکت سعودی عرب کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سعودی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments