ڈولفن فورس کیلئے 150 سی سی موٹر سائیکلیں خریدنے کا فیصلہ
25 کروڑ روپے سے 500 نئی موٹر سائیکلیں خریدی جائیں گی، سمری منظور ہیوی بائیکس کے پرزے امپورٹ کرنے کے باعث اخراجات زیادہ تھے ،حکام
لاہور (این این آئی)ڈولفن فورس کی پٹرولنگ مزید مؤثر بنانے کے لیے ہیوی بائیکس کی جگہ 150سی سی کی 500نئی موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 500موٹر سائیکلیں خریدنے کے لئے سمری پنجاب حکومت کو بھجوائی تھی ،وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق سمری کو محکمہ خزانہ نے منظوری دے دی۔حکام کا کہنا ہے کہ 25کروڑ مالیت سے 150سی سی کی 500موٹر سائیکلیں خریدی جائیں گی ،نئی بائیکس کی ریپئرنگ اینڈمینٹی ننس لوکل لیول پر ہوسکے گی اور لوکل مارکیٹ سے پرزے بھی دستیاب ہوں گے ،ہیوی بائیکس کے پرزے زیادہ ترامپورٹ کرنا پڑتے تھے جس کی وجہ سے اخراجات بہت زیادہ برداشت کرنا پڑتے تھے ۔پولیس حکام کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے بعد نئی موٹر سائیکلوں کی خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق دس سال قبل ڈولفن فورس کے لئے خریدی گئی ہیوی بائیکس زیادہ ترآف روڈ ہوچکی ہیں،ہیوی بائیکس آف روڈ ہونے کی وجہ سے پٹرولنگ کا عمل شدیدمتاثر ہو رہا ہے ، نئی 150سی سی بائیکس کے فلیٹ کی فراہمی کے بعد پرانی ہیوی بائیکس کو نیلام کر دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments